غیرملکی سرمایہ کاروں کوبراہ راست راغب کرناہماراہدف ہے،وزیراعظم

جمعہ 3 مارچ 2017 11:54

غیرملکی سرمایہ کاروں کوبراہ راست راغب کرناہماراہدف ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مارچ2017ء) وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کوبراہ راست راغب کرناہماراہدف ہے،پاکستان کی معاشی بحالی کا اعتراف عالمی سطح پر کیا جا رہا ہے، ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی آرہی ہے، سٹاک مارکیٹ اورزرمبادلہ کے ذخائراورترسیلات زرمیں بہتری آئی ہے، زراعت،صنعت اورخدمات کے شعبوں پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

جمعہ کو وزیراعظم نوازشریف سے چینی بحری جہازسازکمپنی کے چیئرمین نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کوبراہ راست راغب کرناہماراہدف ہے،پاکستان کی معاشی بحالی کا اعتراف عالمی سطح پر کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ 4سال میں ملک کی معاشی صورتحال میں واضح بہتری آئی، ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ اورزرمبادلہ کے ذخائراورترسیلات زرمیں بہتری آئی ہے، زراعت،صنعت اورخدمات کے شعبوں پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا سرکاری ترقیاتی شعبوں میں متعدد اہم اقدامات کئے جارہے ہیں‘ سرمایہ کاری پالیسی کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے پر مرتکز ہے۔

متعلقہ عنوان :