دوسروں کو زندگی کی امید دینے کے لیے برطانوی شخص زندہ ہی قبر میں دفن ہوگیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 2 مارچ 2017 23:52

دوسروں کو زندگی کی امید دینے کے لیے برطانوی شخص زندہ ہی قبر میں دفن ..
ایک برطانوی شخص نے بلفاسٹ میں ایک چرچ کے سامنے خود کو زیر زمین تابوت میں دفن کر لیا ہے۔ اس کی تدفین کے وقت اس کے عزیز و اقارب اور دوست احباب موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)


جان ایڈورڈ 3 دن تک زمین کے نیچے تابوت میں رہے گا اور اپنے تجربات براڈ بینڈ انٹرنیٹ کے ذریعے لوگوں کو بتاتا رہے گا۔
جان کو امید ہے کہ اس سٹنٹ سے ڈپریشن کے شکار اور خودکشی کا رحجان رکھنے والے افراد کو زندگی کی طرف واپس لوٹنے میں مدد ملے گی۔ تابوت میں تین روزہ قیام کے دوران جان مسلسل لائیو سٹریم کر کے لوگوں سے امید کی باتیں کرے گا۔