جاپان میں اب الو کیفے بھی کھل گئے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 2 مارچ 2017 23:52

جاپان میں اب الو کیفے بھی کھل گئے
جاپان میں پالتو جانوروں اور پرندوں کے ریسٹورنٹس کے بعد جنگلی جانوروں اور پرندوں کے کیفے کا رجحان بھی بڑھنے لگا۔ جاپان کا ایک الو کیفے بچوں اور بڑوں میں کافی مقبول ہو گیا ہے۔ اس الو کیفے میں بچے الوؤں کو بڑے شوق سے پکڑتے ہیں اور بڑے اُن کے ساتھ تصاویر بنواتے ہیں۔ اس الو کیفے میں 8 الو ہیں جنہیں ایک کمرے میں بند کر کے رکھا گیا ہے۔ کمرے میں بند کرنے کے علاوہ الوؤں کے پاؤں پر رسی بھی باندھ دی گئ ہے تاکہ وہ اڑ نہ سکیں گے۔

(جاری ہے)


جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے کارکنوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے کیفوں میں الوؤں اور جانوروں کے ساتھ بہتر سلوک نہیں ہوتا۔ آؤل ویلج نام کے اس کیفے کی ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں کے پرندوں سے ناروا سلوک کے بارے میں باخبر ہیں اور اس حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں۔  ترجمان کا کہنا ہے کہ کچھ کیفوں میں اتنا زیادہ سٹاف نہیں ہوتا، اس لیے لوگ پرندوں کو ساتھ انجانے میں پرندوں کو نقصان پہنچادیتے ہیں جبکہ اُن کے کیفے میں بچوں اور بڑوں کو الوؤں کے کمرے میں کیفے کے کسی ملازم کے ساتھ بھیجا جاتا ہے جو لوگوں کو الوؤں کو حفاظت سے پکڑنے کا طریقہ بتاتا ہے۔