ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں 8مارچ کو عالمی یوم خواتین بھر پور طریقے سے منایا جائے گا

جمعرات 2 مارچ 2017 22:41

ڈی جی خان۔2 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2017ء)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں 8مارچ کو عالمی یوم خواتین بھر پور طریقے سے منایا جائے گا․ اس سلسلے میں سیمینار ، نمائش ، سٹالز اور دیگر پروگرامز منعقد کر کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین کی خدمات کوخراج تحسین اور خواتین کی ترقی کیلئے حکومت پنجاب کے اقدامات کواجاگر کیا جائے گا․ تقریبات کو حتمی شکل اور نگرانی کیلئے 13رکنی ڈویژنل فوکل کمیٹی اور 15رکنی ضلعی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ․ کمشنر آفس کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈویژنل کمیٹی کے کنوینر ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ہوں گے ․اراکین میں غازی میڈیکل کالج ، پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ، گورنمنٹ کالج برائے خواتین ماڈل ٹاون ، خواتین کالج کے پرنسپلز ، ڈائریکٹر کالجز ، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ، چیئرمین تعلیمی بورڈ ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ ، رجسٹرار غازی یونیورسٹی ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ، ڈائریکٹر لیبر اور ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ڈیرہ غازیخان اراکین میں شامل ہیںعلاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان اللہ رکھا انجم کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 15رکنی ضلعی کمیٹی کے کنوینر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اور سیکرٹری ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ہوں گے ․ دیگر اراکین میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ، گرلز ڈگری کالج برائے خواتین ماڈل ٹاون ، خواتین کالج ڈیرہ غازیخان ، دانش سکول گرلز ونگ کی پرنسپلز ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ ، ضلعی آفیسر بہبود آبادی ، منیجر بینظیر ویمن کرائسز سنٹر ، منیجر ورکنگ ویمن ہاسٹل ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ، ڈی ایس پی ٹریفک ، انفارمیشن آفیسر او رریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل شامل ہیں ۔