سخی سرورؒ کے عرس اور علم جلوس کے موقع پر کسی بھی فرقہ کی دل آزاری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 2 مارچ 2017 22:41

ڈی جی خان۔2 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2017ء)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان اللہ رکھاانجم نے کہا ہے کہ روحانی پیشوا حضرت سید احمد سلطان المعروف سخی سرورؒ کے عرس اور علم جلوس کے موقع پر کسی بھی فرقہ کی دلآزاری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی․ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا․ سول سوسائٹی اور مذہبی حلقے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں ․انہوںنے یہ بات اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ․ انہوںنے کہاکہ عرس اور جلوس کے روٹس کی صفائی اور اوقات کا خاص خیال رکھا جائی․ کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے بروقت نمٹنے اور ایمرجنسی انخلاء سمیت تمام ممکنہ انتظامات مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائی․ قائمقام ڈی پی او چودھری سجاد حسین گجر نے کہا کہ انسانی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے غیر ضروری راستے بند کرنا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ․ اجلاس کو بتایاگیاکہ عرس کے ایام میں کمی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں ․ 24مارچ کو علم جلوس برآمد ہو گا جس کیلئے منتظمین سے قریبی رابطہ ہے اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میاں محمد اقبال مظہر ، زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف افضال حسین نقوی ، ڈی ایس پی سپیشل برانچ خالد محمود ، منیجر اوقاف حماد حسن ، رسالدار خرم کھوسہ ، فیاض احمد ، سید ظفر عباس نقوی ، سید دلاور حسین نقوی ، غلام یاسین ، غلام رضا ، گدا حسین ، شیخ صفدر حسین ، حاجی ریاض حسین ، ملک ارشاد ، فیض محمد ، فضل عباس شمسی ، محمد طاہر ، ملک مجاہد سمیت دیگر متعلقہ افراد موجود تھے ۔