ضلع ڈیرہ غازیخان میں خانہ و مردم شماری کیلئے متعلقہ سٹاف کی تربیت مکمل

جمعرات 2 مارچ 2017 22:41

ڈی جی خان۔2 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2017ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں خانہ و مردم شماری کیلئے متعلقہ سٹاف کی تربیت مکمل کر لی گئی ہے ․ فارم اور دیگر مواد متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو فراہم کر دیئے گئے ․ 10مارچ سے متعلقہ چارج سپرنٹنڈنٹس کے حوالے کر دیئے جائیں گے ․ پاک آرمی تجویز کردہ جگہوں پر کیمپنگ شروع کر دے گی ․ شمار کنندگان کے موبائل ، لینڈ لائن نمبرز ، گھر کا پتہ اور قریبی عزیز کے رابطہ نمبرز کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی صورتحال میں متعلقہ شمار کنندہ تک رسائی حاصل کی جاسکے ․ اس بات کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم کی زیر صدارت اجلاس میں کیاگیا․ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ پاک آرمی کے تعاون سے ضلع ڈیرہ غازیخان میں خانہ و مردم شماری 15مارچ سے شروع ہو گی جس کیلئے انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں ․ ٹیموں کی سکیورٹی اور سہولیات کا خیال رکھا جائے گا․ انہوں نے ہدایت کی کہ مردم شماری کی ڈیوٹی کیلئے کسی بھی تعلیمی ادارے کو بند نہیں کیا جائے گا اس لیے تمام پہلووں کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامات کو حتمی شکل دی جائی․ اجلاس میں پولیٹیکل اسسٹنٹ ٹرائیبل ایریا بابر بشیر کے چچا کی وفات پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی ․ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میاں محمداقبال مظہر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو عبدالشکور ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اظہر حسین چا نڈیہ ، ڈویژنل کوآرڈینیٹر شماریات اخلاق احمد ، پی اے بابر بشیر ، اسسٹنٹ کمشنرز اصغر مجید بلوچ ، عبدالجبار ، عبدالغفار ، رسالدار خرم کھوسہ ، سیکرٹری آر ٹی اے کاشف جلیل اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :