سعودی عرب میںاوبر اور کریم پر ایئرپورٹس پر سواری بٹھانے پر پابندی لگا دی گئی

جمعرات 2 مارچ 2017 23:38

سعودی عرب میںاوبر اور کریم پر ایئرپورٹس پر سواری بٹھانے پر پابندی لگا ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مارچ2017ء) سعودی عرب میں ٹیکسی سروس اوبر اور کریم پر ایئرپورٹس پر سواری بٹھانے پر پابندی لگا دی گئی ۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار’’ المدینہ ‘‘کے مطابق ریاست میں اوبر اور کریم کے ڈرائیورز کو ایئرپورٹس سے سواری بٹھانے پر روک دیا گیا ہے ،اخبار نے ٹریفک حکام کے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ ایئرپورٹ کے گرد مسافروں کو لے جانے والے یا پھر کسی قسم کی بھی خلاف ورزی کرنے والوں کو ٹریفک حکام کی جانب سے سخت سزا دی جائے گی ۔ہوائی اڈے کے ضابطے میں پروائیویٹ ڈرائیورز کو سعودی عرب آنے والے مسافروں کو اپنی گاڑی کی پیشکش کرنے سے روک دیا گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :