مسلم لیگ (ن) کے رہنماء حنیف عباسی نے سپریم کورٹ میںعمران خان اور جہانگیر ترین کی آف شورز کمپنیوں کے متعلق اضافی دستاویزات جمع کرادیں

جمعرات 2 مارچ 2017 23:37

مسلم لیگ (ن) کے رہنماء حنیف عباسی نے سپریم کورٹ میںعمران خان اور جہانگیر ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سابق رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی آف شورز کمپنیوں کے متعلق سپریم کورٹ میں جاری کیس میں اضافی دستاویزات جمع کرادیں۔

(جاری ہے)

اضافی دستاویزات میں انہوں نے فریقین کی مختلف آف شور کمپنیوں کا ریکارڈ، چیئرمین تحریک انصاف عمران کی پارلیمنٹ میں18 مئی 2016ء کو کی جانے والی تقریر، 15مئی 2012ء کو نجی ٹی وی کو دیئے جانے والے انٹرویو کا ریکارڈجمع کرایا۔ واضح رہے کہ حنیف عباسی نے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں کیس کی جلدسماعت(آئندہ پیر)کو لگانے کیلئے ایک درخواست بھی داخل کرائی تھی۔