پشین میں امن وامان کی صورتحال مثالی ہے، سماج دشمن عناصرکے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا،اسسٹنٹ کمشنر مہران بلوچ

جمعرات 2 مارچ 2017 23:35

کوئٹہ۔02مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2017ء)اسسٹنٹ کمشنر مہران بلوچ نے کہا کہ دیگر اضلاع کی نسبت ضلع پشین میں امن وامان کی صورتحال مثالی ہے سماج دشمن عناصرکے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا قانون سے بالاتر کوئی نہیں، بی ایریا کے مین شاہراہوں پر پیٹرولنگ گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے گزشتہ روز یارو کے مقام پر قتل کا واقعہ پیش آیا تھا جس میںمقتول نذر محمد ولد شاہ گل قتل ہوا تھا ڈی سی پشین طارق الرحمان بلوچ کی ہدایت پر سرچ آپریشن کے دوران ملزموں کا پیچھا کیا ملزمان نے ہمیں دیکھتے ہی فائرنگ کی طویل فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزم خدائے نظر ولد حاجی فضل قوم کاکڑ مسے زئی کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے فلڈر کاراور موٹرسائیکل بھی برآمد کرلیا گیا جبکہ ملزم کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاملزمان کیخلاف دفعات 302,324,34کے تحت مقدمہ نمبر 7,17درج کرلیا ڈپٹی کمشنر پشین طارق الرحمان بلوچ نے آپریشن میں حصہ لینے والے اے سی پشین اور لیویز نفری کو داد دیتے ہوئے کہا کہ ضلع پشین کو خرابی کیطرف دھکیلنے والوں کیساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی پشین ہم سب کا مشترکہ گھر ہے جسکی حفاظت اولین ترجیحات میں شامل ہے عوام کی جان ومال کی حفاظت کیلئے کسی قربانی دینے سے گریز نہیں کیا جائیگا مشکوک افراد پر کھڑی نظر ہے علاقے کا امن برقرار رکھنے کیلئے لیویز فورس ہر صف اول دستے کا کردار ادا کررہی ہے۔