واپڈاسٹاف کالج کے وفد کا لیسکو ہیڈ کوارٹر کا دورہ

جمعرات 2 مارچ 2017 23:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2017ء) واپڈا سٹاف کالج کے وفد نے لیسکو ہیڈکوارٹر کا تجزیاتی دورہ کیا۔جس میں انھوں نے لیسکو میں مختلف پوسٹوں کے موجودہ جاب ڈسکرپشن کے حوالے سے تجزیہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے تجویز کیا کہ ریجنل ٹریننگ سینٹر لیسکو میں ضرورت کی بنیاد پر ڈیزائن کیئے گئے کورسز ورکشاپس اور مختصر دورانیہ کورسز کے مذید انعقاد سے اس ٹریننگ سینٹر کے کردار کو مذید فعال بنایا جا سکتا ہے اور واپڈا سٹاف کالج میں ٹریننگ کی زیادہ ترغیب دینے کے لیئے پالیسی وضع ہو کہ 80فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے ملازمین /افسران کو انعام دیا جائے۔

ریفریشر کورسز کے انعقاد کو بھی تجویز کیا گیا۔لیسکو کے ایچ آر اور ایڈمن ڈیپارٹمنٹ کے سینئر افسران کی طرف سے ٹریننگ کے متعلق مختلف آئیڈیاذپیش کیئے جنکی بناء پر مذکورہ کورسز کے مذید بہتر رزلٹ حاصل کیئے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :