خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریبات کے احسن انداز میں انعقاد کے لئے فوکل کمیٹی تشکیل

جمعرات 2 مارچ 2017 23:22

خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریبات کے احسن انداز میں انعقاد کے لئے ..
فیصل آباد۔2 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2017ء)ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریبات کے احسن انداز میں انعقاد کے لئے فوکل کمیٹی تشکیل دی ہے جس کے کنوینئر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل) ہونگے جبکہ ارکان میں ڈائریکٹر کالج ‘ رجسٹرار زرعی یونیورسٹی ‘ رجسٹرار گورنمنٹ کالج یونیورسٹی‘رجسٹرار گورنمنٹ یونیورسٹی برائے خواتین مدینہ ٹائون اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شامل ہیں۔