آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا ملتان گیریژن کا دورہ

آپریشن ردالفساد کے ذریعے تمام فسادیوں کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا: جنرل قمر باجوہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 2 مارچ 2017 21:26

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا ملتان گیریژن کا دورہ
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مارچ2017ء) آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران آرمی چیف نے پاک فوج کی تربیتی جنگی مشقوں کا جائزہ لیا۔ اس موقعے پر آرمی چیف نے پاک فوج کے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے ملک میں ہونے والی مردم شماری میں مکمل مدد فراہم کرنے کے علاوہ اعلان کیا کہ آپریشن ردالفساد کے ذریعے تمام فسادیوں کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔