چھ روزہ انسداد پولیو مہم کراچی میں 6 مارچ سے شروع ہو گی،اجلاس میں فیصلہ

جمعرات 2 مارچ 2017 23:15

چھ روزہ انسداد پولیو مہم کراچی میں 6 مارچ سے شروع ہو گی،اجلاس میں فیصلہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مارچ2017ء) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی زیر صدارت انسداد پولیو کے جائزہ اجلاس میں ایمر جنسی آپریشن سینٹر کے افسران اور عالمی پارٹنرزکے نمائندوں نے پولیو کے خاتمہ کی کوششوں کو سراہا ہے ، اجلاس میں کمشنر کو انسداد پولیو کی گذشتہ مہم کی کار کردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیی گئی اور بتا یا گیا کہ مہم میں مر بوط کوششوں سے اچھے نتائج ملے ہیں،ماحولیاتی نمونوںLot quality assuranc sampling کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جس پر اجلاس نے انسداد پولیو مہم کی کار کر دگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اچھی کار کردگی قرار دیا۔

فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مائیکرو پلان پر عمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کمشنر نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کی بہتر کار کر دگی انتظامیہ ،ہیلتھ افسران، عالمی پارٹنرز اور ای او سی کی مشتر کہ کوششوں کو نتیجہ ہے ، انھوںنے کہا کہ انسداد پولیو قومی مقصد ہے اس سے ملک کا وقار وابستہ ہے تمام متعلقہ ادارے مل کر کوششیں جاری رکھیں اور انسداد پولیو کے لئے حکومت کی کوششوں کو کامیاب بنانے میں اپنا کر دار قو می جذبہ سے ادا کریں تاکہ پاکستان جلد از جلد دنیا میں پولیو سے پاک ملکوں میں شامل ہو سکے۔

انھوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے آپس میں رابطہ و تعاون بڑھا ئیں اور حساس علاقوںمیں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم پر خصوصی توجہ دیں کمیونٹی کے رابطہ و تعاون سے کام کر کے اس بات کو یقینی بنائیں کہ پانچ سال سے کم عمر کوئی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے۔ انھوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی صحت اور ان کے مستقبل کی خاطر پولیو ٹیموں سے تعاون کریںاپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو ہر مہم میں پولیو کے قطرے پلائیں۔

اس سے پولیو وائرس کے خلاف ان کے اندر قوت مدافعت بڑہے گی۔اجلاس میں ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کو آرڈینیٹر فیاض جتوئی، ایڈیشنل کمشنر۔II فرحان غنی، ڈی آئی جی ایڈمنسٹریشن غلام سرور جمالی،کراچی پولیو ٹاسک فورس کے کوآڑڈینیٹر ڈاکٹر نصرت علی تمام ڈپٹی کمشنرز، تمام ٹائون ہیلتھ افسران، ڈائریکڑہیلتھ،عالمی ادارہ صحت، یونیسیف ،روٹری کلب،پولیس اور رینجرز کے افسران،اور دیگر نے شر کت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں انسداد پولیو مہم چھ مارچ سے شرو ع کی جائے گی اور 11 مارچ تک جاری رہے گی۔ اجلاس کو بتا یا گیا کہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،کراچی کی تمام 188 یونین کونسلوں میں مہم پر عملدر آمد کیا جا ئے گامہم میں بائیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،نو ہزار سے زائد پولیو ٹیمیں مہم میں حصہ لیں گی، سیکورٹی کے موثر اقدامات کئے گئے ہیں، اجلاس میں گذشتہ ماہ کی انسداد پولیو مہم کاجائزہ لیا گیا، اجلاس نے مہم کی تفصیلات بتاتے ہوئے اس کی کار کر دگی کو سراہا،کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے کہا کہ رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے زیادہ اور خصوصی توجہ کے ساتھ کام کر نے کی حکمت عملی کو موثر بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :