وفاقی وزیر سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس‘ اہم معاشی اعشاریوں کا جائزہ لیا گیا‘ سیکرٹری خزانہ کی اجلاس کو تفصیلی پریزنٹیشن
جمعرات 2 مارچ 2017 23:06
(جاری ہے)
گندم کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کمیٹی کو بتایا گیا کہ 28 فروری 2017ء میں گندم ذخیرہ 5.5 ملین ٹن تھا۔
خوراک کے صوبائی محکمے اور پاسکو کے پاس ملوں کیلئے ملکی گندم کی فراہمی کیلئے وافر مقدار موجود ہے۔ 22 فروری 2017ء کو ملک میں چینی کا ذخیرہ 3.20 ملین ٹن تھا۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ مالی سال جولائی تا جنوری 2016-17ء میں ترسیل زر 10.946 ملین ڈالر تھے جبکہ 2015-16ء میں ترسیل زر 11.155 ملین ڈالر ہے۔ اسی طرح اس مدت میں اس میں 1.9 فیصد کمی آئی۔ تاہم سالانہ بنیادوں پر جنوری میں ترسیل زر میں 1.5 فیصد بہتری آئی۔ جنوری میں ایف بی آر کی وصولیوں میں 9 فیصد بہتری آئی۔ جولائی تا جنوری 2016-17ء کی مدت کے دوران اوسطاً 7.6 فیصد بہتری ہوئی۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا جس میں گزشتہ سال کی نسبت موجودہ مالی سال کی مدت جولائی تا جنوری میں 10 فیصد بہتری آئی۔ نجکاری ڈویژن کی تجویز کو مدنظر رکھتے ہوئے ای سی سی نے پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کیلئے 380 ملین روپے مالیت کے ساتھ نومبر 2016ء کے ایک مہینہ کی تنخواہ کی بھی منظوری دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.