لاہورہائیکورٹ نے میرٹ پر پورا اترنے والی خواتین کارپورل کو سی ٹی ڈی میں تعینات کرنے کا حکم دے دیا

جمعرات 2 مارچ 2017 23:01

لاہورہائیکورٹ نے میرٹ پر پورا اترنے والی خواتین کارپورل کو سی ٹی ڈی ..
لاہور۔2 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2017ء)لاہورہائیکورٹ کے جسٹس باقر نجفی نے میرٹ پر پورا اترنے والی خواتین کارپورل کومحکمہ انسداد دہشت گردی فورس پنجاب (سی ٹی ڈی) میں تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے درخواست گزار خواتین امیدواروں کی تعیناتیوں کا نوٹیفیکشن جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرو درخواست گذار کائنات فاطمہ و دیگر کے وکیل شفقت چوہان نے موقف اختیار کیا تھا کہ سی ٹی ڈی پنجاب میں کارپورل کی آسامیوں کی بھرتی کے لئے اشتہار میں کسی کوٹے کا تذکر ہ نہیں تھا۔ وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ٹیسٹ، انٹرویواور طبی امتحان میں پاس ہونے کے بعد خواتین امیدواروں کا پانچ فیصدکوٹہ مختص کر دیا گیا۔