وزیر اعلی کا پنجاب کی تمام انڈسٹریل اسٹیٹس خصوصا نئی انڈسٹریل اسٹیٹس کے جامع آڈ ٹ کا حکم

انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام کا مقصد صنعتوں کا فروغ ہے ،صنعتیں لگنے سے ہی روز گار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے،شہباز شریف

جمعرات 2 مارچ 2017 23:01

وزیر اعلی کا پنجاب کی تمام انڈسٹریل اسٹیٹس خصوصا نئی انڈسٹریل اسٹیٹس ..
لاہور۔2 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت یہاں اجلاس منعقد ہوا جس میں انڈسٹریل اسٹیٹس میں صنعتوں کے قیام اوردیگر امور کا جائزہ لیا گیا-وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام کا مقصد صنعتوں کا فروغ ہے ،صنعتیں لگنے سے ہی روز گار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اورمعیشت مضبوط ہوگی-انہو ں نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس میں پلاٹوں پر صنعتیں نہ لگا نا افسوسناک امر ہے -وزیراعلی نے پنجاب کی تمام انڈسٹریل اسٹیٹس خصوصا نئی انڈسٹریل اسٹیٹس کے جامع آڈ ٹ کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہپلاٹوں پر مقررہ مدت میں انڈسٹریل نہ لگانے والوں کے خلاف قواعد وضوابط کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائی-جن انڈسٹریل اسٹیٹس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ز کی آسامیاں خالی ہیں وہاں فی الفور سی ای او تعینات کئے جائیںاورانڈسٹریل اسٹیٹس میں لگنے والی صنعتوں میں لیبر قوانین پر عملدرآمد اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کی جائی-انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمے فرض شناسی اور محنت سے کام کریں -ہر کام میں نے ہی کرنا ہے تو متعلقہ محکموں کی کیا ذمہ داری ہی-مجھے کام کر کے نتائج دئیے جائیں-وزیر اعلی نے کہا کہ قائداعظیم اپیرل پارک کے منصوبے پر عمل درآمد میں پہلے ہی بہت تاخیر ہو چکی ہے -اس انتہائی اہم منصوبے کے تمام ضروری امور جلد طے کئے جائیں- منصوبے پر عملدرآمد کے لئے ٹائم لائن کا خاص خیال رکھا جائے اور نئی انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام کے لئے قابل عمل سفارشات پیش کی جائیں-صوبائی وزیر صنعت شیخ علائوالدین ، سیکرٹری تعمیرات ومواصلات، چیئرمین پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی ، سیکرٹری صنعت اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ کمشنر فیصل آباد ڈویژن، بیجنگ میں پاکستان کی کمرشل قونصلر ڈاکٹر ارفع اقبال ،چیئرمین فیصل آباد انڈسٹریل ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی او رمتعلقہ حکام فیصل آباد سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئی-