وزیراعلی شہبازشریف کا دانش سکول چشتیاں کی سیکنڈائیر کی طالبہ سدرہ شہادت کا حکومتی خرچ پر علاج معالجہ کرانے کا اعلان

وزیراعلی کی ہدایات پر گھرکی ہسپتال میں معروف آرتھوپیڈک سرجن پروفیسر عامر عزیز اور دیگر ڈاکٹرز کی ٹیم کے ہمراہ طالبہ کا علاج معالجہ جاری زخمی طالبہ کا گھرکی ہسپتال میں کامیاب آپریشن ہوا ، طالبہ روبصحت ہے، صوبائی وزیرتعلیم نے زخمی طالبہ کو مالی امداد کا چیک دیا

جمعرات 2 مارچ 2017 23:01

وزیراعلی شہبازشریف کا دانش سکول چشتیاں کی سیکنڈائیر کی طالبہ سدرہ ..
لاہور۔2 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2017ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے دانش سکول چشتیاں کی سیکنڈائیر کی طالبہ سدرہ شہادت کا حکومتی خرچ پر علاج معالجہ کرانے کا اعلان کیا ہے اور متعلقہ حکام کوزخمی طالبہ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے - و زیراعلی کی ہدایات پر گھرکی ہسپتال میں معروف آرتھوپیڈک سرجن پروفیسر عامر عزیز اور دیگر ڈاکٹرز کی ٹیم کے ہمراہ طالبہ کا علاج معالجہ جاری ہے -واضح رہے کہ سروسز ہسپتال میںڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث دانش سکول چشتیاں کی زخمی طالبہ 7روز تک بے یارومدد گار پڑی رہی اور زخمی طالبہ کا 7روز تک آپریشن نہ ہو سکا- وزیراعلی شہبازشریف کے علم میں معاملہ آنے پر زخمی طالبہ کو فوری طو رپر سروسز ہسپتال سے گھرکی ہسپتال منتقل کیا گیا-جہاں زخمی طالبہ کا کامیاب آپریشن ہوا اور اب طالبہ روبصحت ہی-وزیراعلی کی خصوصی ہدایات پر صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانامشہود احمد نے زخمی طالبہ کے خاندان کو 50ہزار روپے کی مالی امداد اور گلدستہ پیش کیا-

متعلقہ عنوان :