وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس،خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا

پاکستان کی خواتین انتہائی باصلاحیت اورذہین ہیں اورہماری آبادی کا بڑا حصہ خواتین پر مشتمل ہے ،شہبازشریف دانش سکولوں نے غریب گھرانوں کی بچیوں کو معیاری تعلیم کے مواقع دیئے ہیں ،وزیراعلی کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 2 مارچ 2017 23:01

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس،خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے اٹھائے ..
لاہور۔2 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت یہاںاعلی سطح کاجلاس منعقد ہوا،جس میںخواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات اورخواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خواتین انتہائی باصلاحیت اورذہین ہیں اورہماری آبادی کا بڑا حصہ خواتین پر مشتمل ہے ۔

پاکستان کی خواتین نے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے خواتین کو زیادہ سے زیادہ بااختیاربناناہوگا۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے خواتین کو ترقی کے مرکزی دھارے میں شامل کرنے کیلئے بے مثال اقدامات کیے ہیںاور خواتین کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

دانش سکولوں نے غریب گھرانوں کی بچیوں کو معیاری تعلیم کے مواقع دیئے ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے خواتین ڈاکٹرز،انجینئرزبن کرملک کی تعمیر وترقی میں اپنا کردارادا کررہی ہیں ۔ خواتین کے حقوق کے تحفظ اورانہیں بااختیار بنانے کیلئے موثر قانون سازی کی گئی ہے ۔خواتین کے وراثت میں حق کو یقینی بنانے کیلئے بھی موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ خواتین کے خلاف تشددکے خاتمے کے حوالے سے ملتان میں پہلا سنٹرتکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔

وزیراعلی نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریبات کو حتمی شکل دینے کیلئے چار سب کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ یہ کمیٹیاں اپنی سفارشات مرتب کرکے پیش کریں گی۔صوبائی وزراء بیگم ذکیہ شاہنواز،ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا،حمیدہ وحید الدین،خواتین اراکین اسمبلی،مشیر ڈاکٹر عمر سیف،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،متعلقہ سیکرٹریز اور حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :