سپریم کور ٹ نے ایسٹرن بائی پاس لاہورکے تعمیراتی کام سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں نیلامی کا ریکارڈ طلب کر لیا،مزید سماعت 21 مار چ تک ملتوی

جمعرات 2 مارچ 2017 22:58

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2017ء) سپریم کور ٹ نے ایسٹرن بائی پاس لاہورکے تعمیراتی کام کے ٹھیکے سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں نیلامی کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 21 مار چ تک ملتوی کردی ہے ، جمعرات کوچیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ،عدالت کے استفسارپرڈائریکٹراین ایچ اے نے پیش ہوکربتایانیلامی کے عمل میں کل سات کمپنیوں نے حصہ لیاتھا جن میں سے تین کمپنیوں کاچنائو کرنے کے بعد ایک کمپنی کوٹھیکہ دیا گیا ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے ان سے کہاکہ عدالت کویہ بتایاجائے کہ جس کمپنی نے کم بولی دی تھی اسے ٹھیکہ کیوں نہیں دیا گیا ، بعد ازاں عدالت نے این ایچ اے سے زائد بولی دہندہ کوٹھیکہ دینے کی تحریری وضاحت طلب کرتے ہوئے نیلامی میں حصہ لینے والی 7کمپنیوں کو بھی نوٹسز جاری کردیئے اورمزید سماعت ملتوی کردی ۔