گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے میر غضنفر علی خاں کی ملاقات، ملک میں امن و امان، سیاسی صورتحال اوربالخصوص گلگت بلتستان کے حوالے سے مختلف امور پرتبادلہ خیال

جمعرات 2 مارچ 2017 22:57

گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے میر غضنفر علی خاں کی ملاقات، ملک میں امن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مارچ2017ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے جمعرات کو گورنر ہا?س لاہور میں گلگت بلتستان کے گور نر میر غضنفر علی خاں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک میں امن و امان، سیاسی صورتحال اوربالخصوص گلگت بلتستان کے حوالے سے مختلف امور پرتبادلہٴ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبہ گلگت بلتستان میں تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ دیگر ترقیاتی کاموں کے لئے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہی موجودہ حکومت کی سیاست کا مقصد ہے اور ان مقاصد کے حصول کے لئے ملک کے طول و عرض میں بڑے بڑے منصوباجات پر تیزی سے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا سی پیک منصوبے سے دیگر صوبوں کی طرح صوبہ گلگت بلتستان کے عوام کے لئے بھی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ اور انرجی سمیت تمام بحرانوں کو یقینی طور پر ختم کردیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی کامیاب اقتصادی پالیسیوں کی بدولت ملک اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ہمارا ملک ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا۔ اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خاں نے ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی پر گہرے دٴْکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دٴْنیا کہ یہ پیغام دینا ہے کہ ہم ایک اًمن پسند قوم ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے گورنر پنجاب کو گلگت بلتستان دورے کی دعوت بھی دی۔