وزیراعظم نوازشریف نے فاٹاکے پختونوںکیلئے ایک اور تاریخی کارنامہ سرانجام دیا ہے ، قبائلی اور خیبرپختونخوا کے عوام کواصلاحات اورانضمام پرمبارکبادپیش کرتاہوں، محمدنوازشریف خودفیصلے کاخالق ہے،خود اصلاحاتی کمیٹی تشکیل دی اورخودہی پارلیمنٹ سے منظورکرایا ،خیبرپختونخوااور فاٹا کے عوام محمدنوازشریف کایہ احسان زندگی بھریادرکھیںگے

وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 2 مارچ 2017 22:50

وزیراعظم نوازشریف نے فاٹاکے پختونوںکیلئے ایک اور تاریخی کارنامہ سرانجام ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مارچ2017ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ وزیراعظم محمدنوازشریف نے فاٹاکے پختونوںکیلئے ایک اور تاریخی کارنامہ سرانجام دیا ہے ،فاٹاکوقومی دھارے میںادغام اور ایف سی آرکے خاتمے کی کیلئے کسی نے 70میںبات تک نہیںکی،قبائلی اور خیبرپختونخوا کے عوام کواصلاحات اورانضمام پرمبارکبادپیش کرتاہوں۔

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ محمدنوازشریف خودفیصلے کاخالق ہے،خود اصلاحاتی کمیٹی تشکیل دی اورخودہی پارلیمنٹ سے منظورکرایااورآج وفاقی کابینہ میںبھی منظورکرکے تاریخ رقم کردی،خیبرپختونخوااور فاٹا کے عوام محمدنوازشریف کایہ احسان زندگی بھریادرکھیںگے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعدفاٹااصلاحاتی کمیٹی کے ہمراہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انجینئرامیرمقام نے ایک سوال کے جواب میںکہاکہ اگرنوازشریف دھرنوںاوراحتجاج کے ذریعے فیصلے کرتے تو126دن عمران خان والے دھرنے پرفیصلے کرتے مگریہ فیصلہ انہوںنے اپنے ذاتی خواہش اورپختونوںسے محبت کے بدولت کیاہے۔انہوںنے کہاکہ ہم محمدنوازشریف کاتہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہیںکہ انکے اس عظیم فیصلے سے فاٹاکودس سال تک سالاناتقریباً110ارب روپے کااضافی گرانٹ بھی ملے گی،اوربلدیاتی نظام بھی رائج کردیاجائیگا،2018کے انتخابات میںخیبرپختونخوااسمبلی نمائندگی بھی ملے گی۔