چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کی ملتان پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

جمعرات 2 مارچ 2017 22:40

چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کی ملتان پریس کلب کے نومنتخب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے ملتان پریس کلب کے نومنتخب صدر شکیل انجم، جنرل سیکرٹری مرزا ندیم اور دیگر نومنتخب عہدیداروں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پریس کلب کے ارکان نے جس طرح ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اس سے نومنتخب تنظیم نہایت اعتماد کے ساتھ صحافیوں کے مسائل حل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :