بلدیہ عظمی ٰکراچی ویٹرنری سروسز کی اسنیپ چیکنگ ٹیم نے ایمپریس مارکیٹ میں غیرقانونی طور پر ذبیحہ شدہ 746 کلو گرام گوشت ضبط کرلیا

دوسری کارروائی میں بھینس کالونی میں چھاپہ مار کر 260 کلو گرام ضبط کرلیا گیا ، ضبط شدہ گوشت عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور کراچی چڑیا گھر کو بھجوا دیا گیا

جمعرات 2 مارچ 2017 22:40

بلدیہ عظمی ٰکراچی ویٹرنری سروسز کی اسنیپ چیکنگ ٹیم نے ایمپریس مارکیٹ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2017ء) میئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی محکمہ ویٹرنری سروسز کے سینئر ڈائریکٹر کی نگرانی میں محکمہ کی اسنیپ چیکنگ ٹیم نے ایمپریس مارکیٹ میں گوشت فروخت کرنے والی مختلف دکانوں پر چھاپہ مار کر غیرقانونی طور پر ذبیحہ شدہ 746 کلو گرام گوشت ضبط کرلیا جبکہ ایک دوسری کارروائی میں بھینس کالونی میں چھاپہ مار کر 260 کلو گرام ضبط کرلیا گیا ۔

ضبط شدہ گوشت عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور کراچی چڑیا گھر کو بھجوا دیا گیا۔ سینئر ڈائریکٹر ویٹرنری سروسز نے قصابان حضرات کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اپنے تمام جانور ذبیحہ کے لئے کے ایم سی مذبحہ خانوں جو کہ لانڈھی اور نیو کراچی میں قائم ہیں وہاں لے جائیں اور ذبیحہ کے بعد کے ایم سی کی مہر لگوائیں کیونکہ غیرقانونی طور پر ذبیحہ اور غیر مہر شدہ گوشت کی فروخت جرم ہے بصورت دیگر سلاٹرنگ کنٹرول ایکٹ 1963 اور SLG-Act 2013 اور کے ایم سی ذبیحہ کے بائی لاز کے تحت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

سینئر ڈائریکٹر محکمہ ویٹرنری سروسز کے مطابق غیرقانونی طور پر ذبیحہ شدہ گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور مہم شروع کردی گئی ہے اس حوالے سے تین ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو غیرقانونی ذبیحہ شدہ گوشت کی فروخت کی روک تھام کے لئے فوری کارروائی کریں گی۔ سینئر ڈائریکٹر محکمہ ویٹرنری سروسز نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ غیرقانونی ذبیحہ شدہ اور غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف جاری مہم میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کا ساتھ دیں اور ایسا گوشت فروخت کرنے والوں کی اطلاع ویٹرنری ڈاکٹر محمد انعام موبائل نمبر:0300-3247201، 0300-0565627 اور ڈاکٹر تاج موبائل نمبر:0321-2608786 ،0300-0226902 کو دیں تاکہ غیرقانونی ذبیحہ شدہ گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :