نشتر روڈ پرعمارت کے گرنے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی، میئر کراچی وسیم اختر

جمعرات 2 مارچ 2017 22:40

نشتر روڈ پرعمارت کے گرنے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی، میئر کراچی وسیم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2017ء) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ نشتر روڈ پرعمارت کے گرنے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی یہ ناگہانی حادثہ ہے زخمیوں کا بہترین علاج کیا جائے تاکہ وہ جلد از جلد صحت یاب ہوسکیں ، ریسکیو یونٹ، فائربریگیڈ اور ایمبولینس سروس کام مکمل ہونے تک جائے حادثہ پر موجود رہیں، یہ بات انہوں نے جمعرات کو نشتر روڈ پر منہدم ہونے والی عمارت کا جائزہ لینے کے لئے جائے حادثہ کا معائنہ کرتے ہوئے کہی، میئر کراچی نے عمارت کے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ناگہانی حادثہ ہے تاہم اگر ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں تو ایسے حادثات سے بچا جاسکتا ہے میئر کراچی نے متاثرہ عمارت کے مکینوں سے بھی ملاقات کی اور ان سے حادثے کی تفصیلات معلوم کیںاور انہیں یقین دہانی کرائی کے عمارت کے منہدم ہونے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی، بعدازاں میئر کراچی وسیم اختر زخمیوں کی عیادت کیلئے سول اسپتال پہنچ گئے جہاں انہوں نے حادثے کے زخمیوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی انہوں نے ڈاکٹرز اور اسپتال کے پیرامیڈ یکل اسٹاف کو ہدایت کی کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کا بہترین علاج کیا جائے اور ان پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ وہ جلد صحت یاب ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :