دودھ میں زہر آلود ملاوٹ کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ

جمعرات 2 مارچ 2017 22:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2017ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ ملک پلانٹس اور گوالوں کے ذریعے یوریا، سرف و دیگر زہریلے اجزاء پر مشتمل جعلی اور مضر صحت دودھ کی مسلسل سپلائی جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دودھ میں زہر آلود ملاوٹ کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔ گھی ، دودھ اور دیگر خوردنی اشیا میں ملاوٹ بھی دہشتگردی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے ملک پلانٹس بند کیے جائیں جہاں دودھ کو زہر آلود کیا جا رہاہے اور چند چھاپوں و فرضی کاروائیوں کی بجائے حقیقی اور سخت گیر اقدامات کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :