میونسپل کمیٹی میرپورخاص میں خاکروبوں کی بھرتی میںصرف غیر مسلموں کو بھرتی کیا جائے گا‘ محمد خان کھٹی

جمعرات 2 مارچ 2017 22:33

میرپور خاص ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2017ء) اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ حسین بخش مری محمد خان کھٹی نے کہا کہ ہے میونسپل کمیٹی میرپورخاص میں خاکروبوں کی بھرتی میںصرف غیر مسلموں کو بھرتی کیا جائے گا ۔ یہ بات انہوں نے میونسپل کمیٹی میرپورخاص میں خاکروبوں کی ملازمت کے امیدواروں سے انٹرویو لیتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملازمت ملنے کے بعد خاکروبوں کے کام کی نگرانی کی جائے گی‘ کام چور وں کو فوری طور پر فارغ کردیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے امیدواروں سے ان کی تعلیم، رہائش اور تجربہ کے متعلق سوالات کئے ۔ اس موقع پر چیف میونسپل آفیسر شفیق شاہ نے بتایا کہ میونسپل کمیٹی میں کانٹریکٹ کی بنیاد پر 129 خاکروب بھرتی کئے جائیں گے جس کیلئے 190امیدواروں کے انٹرویو کئے جارہے ہیں‘معذورکوٹہ ، خواتین کوٹہ کوبھی مد نظر رکھا جائے گا۔ اس موقع پر بھرتی کمیٹی کے ممبران سماجی رہنما محمد بخش کپری، آفتاب قریشی، میونسپل کمیٹی میں اپوزیشن لیڈر کونسلر نواب قریشی نے بھی انٹرویو لئے۔