آصف زرداری سے پرویز اشرف کی ملاقات ، 4مارچ کو ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے تبادلہ خیا ل

جمعرات 2 مارچ 2017 22:23

آصف زرداری سے  پرویز اشرف کی ملاقات ، 4مارچ کو ہونے والی آل پارٹیز ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مارچ2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے 4مارچ کو ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے تبادلہ خیا ل اورسیاسی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کوسابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے جمعرات کے روز سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم نے پارٹی کے صدر کو سیاسی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا اور 4مارچ کو ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔