فاٹا اصلاحات کمیٹی کی پریس کانفرنس میں فاٹا پارلیمانی لیڈر شاہ گل آفریدی انتہائی خوش اور جذباتی نظر آئے

(ن)لیگی رکن شہاب الدین ناراض ،غیر رسمی گفتگو کے دوران اصلاحات کے حوالے سے ’’آدھا تیتر ‘ آدھا بٹیر‘‘ کے الفاظ کا استعمال

جمعرات 2 مارچ 2017 21:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مارچ2017ء) وفاقی کا بینہ سے فاٹا اصلاحات کے حوالے سے سمری کی منظوری کے بعد مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی سربراہی میں حکومت کی جانب سے بنائی گئی فاٹا اصلاحات کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں قومی اسمبلی میں فاٹا کے ارکان کے پارلیمانی لیڈر شاہ گل آفریدی انتہائی خوش اور جذباتی نظر آئے۔

پریس کانفرنس کے اختتام پر زو ر دار تالیاں بجائیں اور فاٹا اصلاحات کمیٹی کے ارکان کو مٹھائی کھلائی۔

(جاری ہے)

بدھ کو فاٹا اصلاحات کے حوالے سے فاٹا اصلاحات کمیٹی کے سربراہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے وفاقی وزیر برائے سیفران عبدالقادر بلوچ ‘ وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب ‘ وزیر قانون زاہد حامد ‘ گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا ‘ وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس میں فاٹا کے بعض منتخب ارکان نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس کے دوران شاہ جی گل آفریدی انتہائی خوش تھے۔ انہوں نے صحافیوں سے مصافحہ کیا جبکہ فاٹا سے مسلم لیگ(ن) کے رکن شہاب الدین ناراض لگ رہے تھے اور ایک موقع پر غیر رسمی گفتگو کے دوران اصلاحات کے حوالے سے ’’آدھا تیتر ‘ آدھا بٹیر‘‘ کے الفاظ بھی استعمال کئے۔ …(رانا+و خ)

متعلقہ عنوان :