آپریشن ضرب عضب کےنتیجہ میں دہشتگردبھاگ کرپنجاب میں آگئے،خورشیدشاہ

لاہورمیں واقعہ ہوتوسلنڈر پھٹ گیا،جبکہ سندھ اورخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کہلاتاہے،ملٹری کورٹس کےقیام کا4مارچ کواے پی سی میں بہترراستہ نکالیں گے،حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے وفاق کمزورہورہاہے۔اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 2 مارچ 2017 18:58

آپریشن ضرب عضب کےنتیجہ میں دہشتگردبھاگ کرپنجاب میں آگئے،خورشیدشاہ
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 مارچ2017) : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسیدخورشیدشاہ نے کہاہے کہ آپریشن ضرب عضب کے باعث دہشتگردبھاگ کرپنجاب میں آگئے،ملٹری کورٹس کے قیام کا4مارچ کواے پی سی میں بہترراستہ نکالیں گے،حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے وفاق کمزورہورہاہے۔انہوں نے آج یہاں گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ نوازشریف نے بھی کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی کچھ شقوں پرعملدرآمدنہیں ہورہا۔

پنجاب میں کالعدم تنظیموں کودوسرے ناموں سے کام کرنے کی اجازت دی گئی۔

(جاری ہے)

 انہوں نے کہا کہ لاہور میں واقعہ ہو تو کہتے ہیں سلنڈر پھٹ گیا۔جبکہ سندھ اور خیبر پختونخوا میں ہوتو کہتے ہیں دہشت گردی ہے۔ مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے جنوبی پنجاب میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن نہیں کیا۔جبکہ کالعدم تنظیموں کے ساتھ میٹنگزہوتی رہیں۔ملٹری کورٹس بننی چاہئیں۔4مارچ کواے پی سی میں بہترراستہ نکالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔ ہم وہی کچھ کریں گے جو ریاست کے حق میں ہوگا۔ چاہتے ہیں کہ ہم روٹی کپڑا اورمکان تونہ دے سکے لیکن امن تو دیں۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو نے پاکستان اسٹیل خزانہ بھرنے کیلیے نہیں لگائی تھی۔