ڈھاڈر میں بلوچ کلچر ڈے نہایت جوش جذبے کیساتھ منایا گیا

جمعرات 2 مارچ 2017 20:54

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2017ء)ملک بھر کے دوسرے شہروں کی طرح ڈھاڈر میں بھی بلوچ کلچر ڈے نہایت جوش جزبے کے ساتھ منایا گیا اس سلسلے میں بلوچ پیر ورنا نے ثقافتی بلوچی لباس دستار،بلوچی تلواراور بلوچی چاپ کا خوبصورت مظاہرہ کیا اور ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا جسکی قیادت وڈیرہ علی احمد رند نے بعد ازاں ڈھول کی تھاپ پر بلوچی رقص بھی پیش کیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وڈیرہ علی احمد رند،عبدالحئی گولہ،شیر جان رند،محمد سمیع جلبانی،حاجی خان جتوئی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ قوم کی تاریخ ہزاروں سالوںپر محیط ہے صدیوں کی تاریخ کے والی وارث بلوچ قوم اپنے قومی دن کو آج جس جوش جزبے کے ساتھ منارہے ہیںتمام مبارک باد کے مستحق ہیںعلاوہ ازیں انٹر کالج ڈھاڈر میں بھی بلوچی کلچر ڈے پر ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خاص اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر وکیل احمد کاکڑ تھے ان کے ہمراہ تحصیلدار ڈھاڈر میر محمد ظریف کرد،نائب تحصیلدار سنی محمد رازق اور دیگر تھے تقریب میں کالج کے طلباء نے بلوچی ملی نغمے اور بلوچ ثقافت تاریخ پر روشنی ڈالی پرنسپل انٹر کالج ڈھاڈر محمد رزاق ابڑ و نے بلوچی کلچر ڈے پر بلوچ قوم کو مبارک با د پیش کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر وکیل کاکڑ بلوچ کلچر ڈے کے حوالے سے تقریب منعقد کرنے پر انٹر کالج انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کی اور کہا کہ بلوچی دستار چھوٹ بلوچی شلوار قمیض ہماری زندہ ثقافت کی عظیم باب ہیں ہمیں اپنی کلچر کو فروغ دینے کیلئے اسے ہر سال جو ش جزبے کے ساتھ منانا چاہیئے انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم ایک عظیم نامدار اور تاریخی قوم ہے جسکی ثقافت صدیوں پر مشتمل ہے بلوچ قوم کہ تاریخ اپنی ایک الگ جداگانہ شناخت رکھتی ہے انہوں نے بلوچ کلچر ڈے پر تمام بلوچ قوم کو مبارک باد پیش کی بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر کی نگرانی میں انٹر کالج سے ریلی نکالی گئی اور شاہی چوک پر کالج کے طلباء نے بلوچی چاپ کا خوبصورت مظاہرہ کیا۔