لیسکو میں ڈائریکٹر لیگل اور مینیجر انٹرنل آڈٹ کی بھرتی کے لئے سلیکشن بورڈ کا اجلاس

چیئرمین بورڈ عرفان اکرم اور لیسکو چیف واجد علی کاظمی سمیت دیگر ممبران نے امیدواروں کے انٹرویوز کیے

جمعرات 2 مارچ 2017 18:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مارچ2017ء) لیسکو میں ڈائریکٹر لیگل اور مینیجر انٹرنل آڈٹ کی بھرتی کے لئے سلیکشن بورڈ کا اجلاس‘ چیئرمین بورڈ عرفان اکرم اور لیسکو چیف واجد علی کاظمی سمیت دیگر ممبران نے امیدواروں کے انٹرویوز کیے۔

(جاری ہے)

لیسکو میں ڈائریکٹر لیگل اور مینیجر انٹرنل آڈٹ کی بھرتی کیلئے سلیکشن بورڈ کا اجلاس ہیڈ کوارٹرز کے بورڈ روم میں ہوا جس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران ظفر عثمانی، عبدالقیوم، بریگیڈئیر ریٹائرڈ بدرالزمان، نواز قصوری، منورالاسلام، ڈائریکٹر ایچ آر آزیہ شعیب اور کمپنی سیکرٹری فریحہ منظور شریک ہوئیں، دونوں آسامیوں پر بھرتی کے لئے 14 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا، جن میں مینیجر انٹرنل آڈٹ کے لئے 4 میں سے 3 امیدواروں نے انٹرویو دیا ہے، انٹرویوز مکمل کرنے کے بعد بورڈ ممبران بھرتی کرنے کا حتمی فیصلہ کریں گے واضح رہے کہ مینیجر انٹرنل آڈٹ اور ڈائریکٹر لیگل کی نشستیں خالی ہونے پر انٹرویوز کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :