کراچی، لاپتہ افراد کیس ،ایڈیشنل ہوم سیکریٹری نے گمشدہ افراد سے متعلق رپورٹ جمع کرادی

48 کیسز میں پیشرفت ہوئی ہے جن میں سی4 لاپتہ افراد بازیاب کرالئے گئے ہیں،2افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ،رپورٹ

جمعرات 2 مارچ 2017 18:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2017ء) سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت پر ایڈیشنل ہوم سیکریٹری نے گمشدہ افراد سے متعلق رپورٹ جمع کرادی ہے۔جمعرات ک سند ھ ہائی کورٹ میںلاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت میںایڈیشنل ہوم سیکریٹری نے لاپتہ افراد سے متعلق رپورٹ جمع کرائی۔رپورٹ میں عدالت کو بتایا گیا کہ اب تک لاپتہ افراد کے 48 کیسز میں پیشرفت ہوئی ہے جن میں سی4 لاپتہ افراد بازیاب کرالئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

باقی لاپتہ افراد کی بازیابی کی کوششیں تیزی سے جاری ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔لاشیں برآمد ہونے والوں کے نام اجتباہ احمد اور محمدہیں۔دونوں کی لاشیں گزشتہ ہفتے کراچی سے برآمد ہوئی تھیں۔اس حوالے سے 10 افراد کیسز میں جے آئی ٹی تشکیل دی جاچکی ہے جبکہ تفتیشی افسران لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے جدید تکنیک استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے اورڈی این اے، فنگر پرنٹس، فنانشل چیک اور دیگر جدید سہولیات سے استفادہ کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :