ماہ بعد کرم ایجنسی میں امریکی ڈرون حملہ،2 ہلاک

ڈرون حملہ کرم ایجنسی کے علاقے سرہ کوڑگہ میں موٹرسائیکل پرسوار2 افراد پر کیا گیا

جمعرات 2 مارچ 2017 17:18

کرم ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مارچ2017ء) کرم ایجنسی کے علاقے سرہ کوڑگہ میں ڈرون حملے میں 2 افراد مارے گئے ۔ 2017 کے اس پہلے حملے کے بعد پاکستان میں ڈروں حملوں کی مجموعی تعداد 323 ہو گئی ۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل حکام کے مطابق وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے ( فاٹا ) کی کرم ایجنسی میں لوئر کرم کے علاقے سرہ کوڑگہ میں جمعرات کے روز موٹر سائیکل پر ڈرون سے 2 میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں دو افراد مارے گئے تاہم ان کی شناخت نہ ہو سکی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سال رواں کے دوران پاکستان میں یہ پہلا ڈرون حملہ کیا گیا ہے اس سے قبل مئی 2016 میں بلوچستان کے علاقے نوشکی میں ڈرون حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں افغان طالبان کے امیر ملا اختر منصور مارے گئے تھے ۔ 2017 کے اس حملے کے بعد ملک میں ڈرون حملوں کی مجموعی تعداد 323 ہو گئی ۔ اس سے پہلے 2005 سے 2016 تک ڈرون حملوں کی تعداد 322 تھی۔(جاوید)

متعلقہ عنوان :