سانگلہ ہل، پاکستان واپڈا اور پاکستان ائیرفورس کی کبڈی ٹیموں کے درمیان آل پاکستان اوپن کبڈی کا میچ5 مارچ کو ہوگا

جمعرات 2 مارچ 2017 17:18

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مارچ2017ء) میونسپل سٹیڈیم سانگلہ ہل میں 5مارچ کو پاکستان واپڈا اور پاکستان ائیرفورس کی کبڈی ٹیموں کے درمیان آل پاکستان اوپن کبڈی میچ ہوگا ،پاکستان واپڈا کی قیادت پاکستان قومی کبڈی ٹیم کے سابق کپتان بابر گجر اور پاکستان ائیر فورس کبڈی ٹیم کی قیادت لالہ عبیداللہ کریں گے،دونوں ٹیموں کیطر ف سے پاکستان بھر کے کبڈی کے نام ور کھلاڑی حصہ لیں گے،اس میچ کے چوہدری طارق محمود باجوہ ایم پی اے مہمان خصوصی ہوں گے،انہیں باجوہ ہاوس سے نہایت شاندار بگھی میں سٹیڈیم میںلایا جاے گا،اس میچ کی فتح ٹیم کو ایک لاکھ روپے نقد ی اور ٹرافی انعام دیا جاے گا، جب کے دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو50 ہزار نقدی اور ٹرافی دی جائے گی،اس میچ کے لیے سٹیڈیم کو قومی پرچموں اور رنگین بینز کے ساتھ دلہن کی طرح سجایا جا رہا ہے اور عوامی تفریح کے لیے مختلف کھانے پینے کی اشیاء کے اسٹالز لگائے جائیںگے، اور سیکورٹی کے لیے پولیس کی بھاری نفری اسٹیڈیم کے چاروں طرف اندرون بیرون ڈیوٹی سر انجام دے گی ادھر اس سلسلہ میں میچ کی رونق کو دوبالا کرنے اور کھلاڑیوںکو داد دینے کے لیئے مقامی خوبرو خواجہ سراوںکی ٹولیاں بھی موجود ہوں گی جو بہترین کھیل پیش کرنے والے کھلاڑی کو ساز و آواز کے ساتھ ٹھمکے لگا کر داد دیں گے،اس سلسلہ میں معلوم ہوا ہے کے پاکستان بھر سے آنے والے کبڈی کے کھلاڑیوں کی طرہ پنجاب بھر سے خوبر رو خواجہ سراشرکت کریں گے،