Live Updates

سخت سکیورٹی میں عراق اورشام میں بھی میچ ہوسکتاہے،عمران خان

پی ایس ایل کےمیچ کی سکیورٹی کیلئے 30ہزارسکیورٹی اہلکارتعینات کیےجارہے ہیں،خیبرپختونخواہ میں75کروڑدرخت یعنی10چھانگا مانگاجنگل اگائےہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کاتقریب سے خطاب اورمیڈیاسےغیررسمی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 2 مارچ 2017 16:32

سخت سکیورٹی میں عراق اورشام میں بھی میچ ہوسکتاہے،عمران خان
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 مارچ2017) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ سخت سکیورٹی میں عراق اور شام میں بھی میچ ہوسکتاہے۔انہوں نے آج یہاں میڈیاسے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کے فائنل کےایک میچ کیلئے 30ہزارسکیورٹی اہلکارتعینات کیے جارہے ہیں۔ سخت سکیورٹی کے عالم میں سڑکیں اور دکانیں بندکروانے سے امن کاکیاپیغام جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سخت سکیورٹی میں عراق اور شام میں بھی میچ ہوسکتاہے۔

(جاری ہے)

بعدازاں عمران خان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بے دردی کے ساتھ درخت کاٹے گئے۔ خیبرپختونخواہ میں ہماری حکومت آنے سے 100ارب درخت کٹ چکے تھے۔خیبرپختونخواہ میں 75کروڑ درخت لگا چکے ہیں۔ہم نے 10چھانگا مانگا جنگل اگائے ہیں۔پہاڑی علاقوں میں درخت اگانے سے 5لاکھ لوگوں کوروزگارملا۔

خیبرپختونخواہ لیڈرشپ کی اس کاوش کاآنے والے دنوں میں عوام کوفائدہ پہنچے گا۔خیبرپختونخواہ لیڈرشپ نے سیاسی سرپرستی ٹمبرمافیاکامقابلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیامیں گلوبل وارننگ ان ممالک میں 7ویں نمبرپرہے جنہیں سب سے زیادہ خطرہ ہے۔عمران خان نے خیبرپختونخواہ میں درختوں کی تعدادبڑھانے پرخراج تحسین بھی پیش کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات