آزادکشمیر میں سابقہ حکومت کے دور میں جتنی بدعنوانی کی گئی اور گند پھیلایاگیا اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ‘پیپلزپارٹی کے دور میں اداروں کو تباہ و برباد کیاگیا کرپشن لوٹ مار کے ریکارڈ قائم کیے گئے

مسلم لیگ (ن) مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر سردار اصغر خان کا بیان

جمعرات 2 مارچ 2017 16:50

راولاکو ٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مارچ2017ء) مسلم لیگ (ن) مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر سردار اصغر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں سابقہ حکومت کے دور میں جتنی بدعنوانی کی گئی اور گند پھیلایاگیا اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے دور میں اداروں کو تباہ و برباد کیاگیا کرپشن لوٹ مار کے ریکارڈ قائم کیے گئے اب آزادکشمیر میں راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں قائم مسلم لیگ ن کی حکومت نے احتساب شروع کیا ہے تو کرپٹ عناصر کی چیخیں نکل آئی ہی ںانہوں نے کہاکہ قومی دولت کو شیر مادر سمجھ کر ہڑپ کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں ۔

ان کے پیٹ چیر کر قومی دولٹ کی لوٹی گئی ایک ایک پائی وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کروائی جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہو ںنے اپنے ایک تحریر ی بیان میں کیا سردار محمد اصغر خان نے کہاکہ مسلم لیگ نکی حکومت نے آزادکشمیر میں مختصر دور حکو مت میں جو اقدامات کیے ہیں ان کو پوری کشمیر ی قدم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مختصر تین کا بینہ ، گڈ گورننس ، محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس کا نفاذ ، باصلاحیت اور غیر جانبدار ممبران پر مشتمل پبلک سروس کمیشن کا قیام ، مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے ، سپریم وکرٹ کے چیف جسٹس کا بروقت تقرر کرنے سمیت تعمیر وترقی کے لیے کیے گئے بلا تخصیص اقدامات موجودہ حوکمت کا ایسا کارنامہ ہیں جس کو آزاد خطہ کے عوام کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے ۔

سردار محمد اصغر خان نے راولاکوٹ میں وکلا کی گزشتہ دور ماہ سے جاری ہڑتال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے مطالبہ کیا کہ وکلا کے مطالبات فوری پور ے کیے جائیں تاکہ وکلا کی ہڑتال کے باعث عوام کو جن شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ان کاازالہ ہو سکے

متعلقہ عنوان :