پی ایس ایل فائنل کےدن لاہورمیں زندگی معمول کےمطابق ہوگی،راناثناءاللہ

میڈیاپاکستان کے وقارکیلئے میچ کے دوران منفی رپورٹنگ سے گریزکرے،کرفیولگاکرمیچ کروانے کاپروپیگنڈاکرنےوالے منفی سیاست کررہے ہیں،پنجاب میں دہشتگردوں کااب کوئی سہولتکارنہیں ہے۔وزیرقانون پنجاب کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 2 مارچ 2017 16:16

پی ایس ایل فائنل کےدن لاہورمیں زندگی معمول کےمطابق ہوگی،راناثناءاللہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 مارچ2017) : وزیرقانون پنجاب راناثناء اللہ نے کہاہے کہ پی ایس ایل کے فائنل کے دن لاہورمیں زندگی معمول کے مطابق ہوگی،پنجاب میں دہشتگردوں کااب کوئی سہولتکارنہیں ہے،میڈیاکوچاہیے پاکستان کے وقارکے لیے میچ کے دوران منفی رپورٹنگ سے گریزکرے۔انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آخری دہشتگردکے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

پوری قوم دہشتگردی کیخلاف پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ایک قومی ایونٹ ہے،اس ایونٹ کے انعقادسے پوری قوم کوحوصلہ ملا۔ راناثناء اللہ نے میڈیاسے درخواست کی ہے کہ میڈیاکوچاہیے کہ پی ایس ایل کے موقع پرکسی بھی قسم کی منفی رپورٹنگ سے گریزکرے۔یہی پاکستان کے مفادہے۔ انہوں نے کہا کہ امن وامان کے حوالے سے منفی پروپیگنڈاہورہاہے۔

(جاری ہے)

کچھ لوگ ذاتی مقاصد سے آگے کچھ نہیں سوچتے۔

کرفیولگاکرمیچ کروانے کاپروپیگنڈاکرنے والے منفی سیاست کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم کے اندرریسٹورانٹس کے علاوہ تمام دفاترزکھلے رہے گے۔جبکہ شائقین کی سہولت کیلئے پارکنگ سے اسٹیڈیم تک فری شٹل سروس چلائی جائیگی۔وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ فائنل میچ کے روزمیٹروبس رات ایک بجے تک چلے گی۔تاکہ فائنل میچ کے بعد لوگ گھروں کومیٹروبس کے ذریعے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :