کوہالہ ہائیڈرل پراجیکٹ کے متاثرین اور پراجیکٹ میں شفافیت برقرار رکھنے کیلئے دونوں حلقوں کی تمام سیاسی جماعتوں اور مکاتب فکر پر مشتمل مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی جائے

مسلم لیگ (ن) حلقہ نمبر چار کے صدر راجہ شوکت اقبال کی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 2 مارچ 2017 16:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مارچ2017ء) کوہالہ ہائیڈرل پراجیکٹ کے متاثرین اور پراجیکٹ میں شفافیت برقرار رکھنے کے لیے دونوں حلقوں کی تمام سیاسی جماعتوں اور مکاتب فکر پر مشتمل مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی جائے۔کمیٹی کا کردار وسیع النبیاد ہونا چاہے جو مقامی حالات اور زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے اصل صورتحال حکومت کے نوٹس میں لاتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے درست سمت کی نشاندہی کر سکے۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن حلقہ نمبر چار کے صدر راجہ شوکت اقبال نے صحافیوں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے یہ اعلان کر کے نیلم جہلم پراجیکٹ سمیت کوہالہ پراجیکٹ پر معاہدے کیے بغیر کوئی بات آگے نہیں بڑھ سکے گی یہ اعلان حوصلہ افزاء ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم جب اپوزیشن میں تھے اسوقت بھی انکا موقف دو ٹوک واضح تھا اور آج بھی ویسا ہی ہے۔

کوہالہ پراجیکٹ متاثرین کو کمرشل بنیادوں پر نہ صرف اراضی کا معاوضہ دیا جائے بلکہ مکانات دوکانات کے معاوضہ جات 2016کے ریٹ کے مطابق دیئے جائیں۔حلقہ نمبر چار اورحلقہ نمبر پانچ کے اندر سے لوگوں کو اسمبلی روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں اور یہاں کے لوگوں کو مفت بجلی،صحت،تعلیم،ٹیکنیل شعبہ کی سہولیات دیتے ہوئے متاثرین کو متبادل اراضی دی جائے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کوہالہ پراجیکٹ کے متاثرین کی ایکشن کمیٹی پر ہمیں اعتراض نہیں البتہ اس قومی منصوبہ پر کام کرنے کیلئے لوگوں کو اعتماد میں لیا جانا ضروری ہے اور اس کے لیے ایک گرینڈ مانیٹرنگ کمیٹی جس میں حلقہ پانچ کے تمام سیاسی زعما موجود ہوں تشکل دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز جسطرح متاثرین کوہالہ نے وزیراعظم کے پروگرام سیاست کو بالا طاق رکھ کر انکا والہانہ استقبال کیا اسطرح وزیراعظم آزادکشمیر قومی کمیٹی تشکیل دیکر کل جماعتی کانفرنس کا انعقاد کریں۔