ڈی ایچ کیو سے پارکنگ فیس ختم کی جائے‘وزیراعظم کی کوٹلی آمدکے موقع پرسیاہ جھنڈیوںسے استقبال کرینگے

مرکزی سینئرنائب صدرگڈزٹرانسپورٹ آزادکشمیرچوہدری مسعودعارف،ملک بشیر،اعجازکریم،چوہدری تاج و دیگر کا بیان

جمعرات 2 مارچ 2017 16:44

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مارچ2017ء) وزیراعظم کی کوٹلی آمدکے موقع پرسیاہ جھنڈیوںسے استقبال کرینگے،ڈی ایچ کیو سے پارکنگ فیس ختم کی جائے،مخصوص ’’مافیا‘‘ اپنی جیبیںگرم کررہاہے،پارکنگ فیس کاکوئی’’ریکارڈ‘‘نہیں،کمپیوٹرائزڈلائسنس کے نام پربھی لاکھوںروپے ڈکارلیے گئے،پارکنگ فیس کوفی فالفورختم کیاجائے وگرنہ پہیہ جام ہڑتال کرینگے،ڈپٹی کمشنرضلعی انتظامیہ نوٹس لے۔

ان خیالات کااظہارمرکزی سینئرنائب صدرگڈزٹرانسپورٹ آزادکشمیرچوہدری مسعودعارف،ملک بشیر،اعجازکریم،چوہدری تاج،چوہدری شکور،راجہ جاوید ودیگرنے اپنے مشترکہ بیان میںکیا۔چوہدری مسعودعارف نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میںپارکنگ فیس کوئی نہ توکوئی قانون ہے اورنہ ہی ایم ایس کواس کااختیارہے پارکنگ فیس ’’مخصوص مافیا‘‘ کی جیب میںجارہی ہے اورپارکنگ فیس کے ساتھ ساتھ کمپیوٹرائزڈلائسنس کے لاکھوںروپے بھی ڈکارلئے گئے ہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میںصرف اپنی جیبوںکوگر م کرنے کے لیے پارکنگ کاغیرقانونی نظام قائم کیاجارہاہے اس غیرقانونی پارکنگ فیس کوختم کیاجائے وگرنہ آمدہ ہفتے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرکی کوٹلی آمدپرسیاہ جھنڈیوںسے ان کااستقبال کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اگرڈی ایچ کیو سے پارکنگ فیس کوختم نہ کیاگیاتوپھر پہیہ جام ہڑتال کی کال دینگے اوراس کی تمام ترذمہ داری ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرکے ایم ایس اوردیگرپارکنگ فیس وصول کرنے والوںپرعائدہوگی۔

متعلقہ عنوان :