فاٹا اصلاحات سے متعلق وفاقی کابینہ کا فیصلہ ، مولانا فضل الرحمان کا اظہار ناراضگی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 2 مارچ 2017 16:03

فاٹا اصلاحات سے متعلق وفاقی کابینہ کا فیصلہ ، مولانا فضل الرحمان کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 مارچ 2017ء) : وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت آج وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی کابینہ نے فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں ضم کرنے کی منظوری دے دی ۔ وفاقی کابینہ کے اس فیصلے پر جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سخت نالاں ہیں۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے فاٹا سے متعلق فیصلہ کرنے میں جلدی کی ۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں ضم کرنے کا فیصلہ مشاورت کے بغیر کیا گیا ۔ مولانا فضل الرحمان نے آج شام پانچ بجے ہنگامی پریس طلب کر لی۔ دوسری جانب اعلیٰ حکومتی شخصیات نے مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کر کے انہیں منانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :