مر دم شماری کا عمل 10 مارچ سے شروع ہو گا ،جی ایچ کیو ، جیلوں ، ڈپلومیٹک انکلیو سمیت تمام لوگوں کو مردم شماری کے دوران گنا جا ئے گا ،آصف باجوہ

مردم شماری کیلئے 7 ارب 40 کروڑ روپے جاری،فروری 2017 میں افراد زر کی شرح میں 4.22 فیصد اضافہ ہوا ، چیف پاکستان بیور و شماریات کی بریفنگ

جمعرات 2 مارچ 2017 16:35

مر دم شماری کا عمل 10 مارچ سے شروع ہو  گا ،جی ایچ کیو ، جیلوں ، ڈپلومیٹک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مارچ2017ء) پاکستان بیورو شماریات کے چیف آصف باجوہ نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو ، جیلوں ، ڈپلومیٹک انکلیو سمیت تمام جگہوں میں رہنے والے لوگوں کو مردم شماری کے دوران گنا جا ئے گا ۔ مردم شماری کے لئے 7 ارب 40 کروڑ روپے جاری ہو چکے ہیں جن میں سے ساڑھے 5 ارب ملک بھر کے ڈپٹی کمشنر کو بجھوائے دیئے ہیں مردم شماری کی اشتہاری مہم 35 کروڑ روپے میں چلائی جائے گی ۔

فاٹا کی 7 میں سے 3 ایجنسیوں میں آپریشن چل رہا ہے ۔فاٹا سیکرٹریٹ کے بعد میٹنگ کر رہے ہیں کہ کس طرح ان افراد کا ڈیٹا حاصل کیا جائے ۔ مردم شماری کے عمل کو شفاف بنانے کے لئے فوج کو ساتھ رکھا گیا ہے ۔جمعرات کو بیورو شماریات میں ماہانہ بریفنگ دیتے ہوئے آصف باجوہ نے کہاکہ مردم شماری کا عمل 10 مارچ سے شروع ہو جائے گا ۔

(جاری ہے)

اسٹاف کی ٹریننگ تقریباً مکمل ہو گئی ہے جو مردم شماری کے عمل میں شرکت کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ مردم شماری کے لئے 7 ارب 40 کروڑ روپے کی رقم جاری ہو چکی ہے جس میں سے ساڑھے 5 ارب روپے کی رقم ڈپٹی کمشنر کو بجھوا دیئے گئے ہیں جبکہ سکیورٹی کے حوالے سے ابھی تک کوئی رقم جاری نہیں ہوئی ۔

آصف باجوہ نے کہاکہ فاٹا کی 7 میں سے 3 ایجنسیوں میں آپریشن جاری ہے فاٹا سیکرٹریٹ والوں کے ساتھ میٹنگ کر رہے ہیں کہ ان کو کیسے گنا جائے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جی ایچ کیو ، جیلوں، ڈپلومیٹک انکلیو سمیت دیگر جگہوں میں رہنے والے تمام افراد کو گنا جائے گا یا ان کا ڈیٹا اداروں کے ہیڈ سے لیا جائے گا ۔ مردم شماری کی اشتہاری مہم پر 35 کروڑ روپے خرچ ہوں گے ۔

ایک سوال کے جواب میں آصف باجوہ نے کہا کہ مردم شماری کا مطلب ہے کہ 18 مارچ کو پاکستان میں کتنے بندے ہیں ان تمام افراد کو گنا جائے گا غیر ملکیوں کو اس لئے گنا جائے گا کیونکہ وہ پاکستان کے وسائل استعمال کر رہے ہیں دریں اثناء اشیاء کی قیمتوں کے حوالے سے بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوری کے مقابلہ میں فروری میں مہنگائی کی شرح میں 0.28 فیصد اضافہ ہوا ہے فروری 2016 کے مقابلہ میں فروری 2017 میں افراد زر کی شرح میں 4.22 فیصد اضافہ ہوا ہے اسی طرح گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح 3.90 فیصد ریکارڈ کی گئی گزشتہ ماہ میں ٹماٹر ، کینو ، انار ، چکن سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا ہے ۔