اقوام متحدہ قرار دادوں کی عملداری یا سہہ فریقی مذاکرات مسئلہ کشمیر کے حل کا واحد ذریعہ ہیں ، میر واعظ عمر فاروق

تشدد پسندی سے عبارت سیاست کاری فضول مشق ہے ، خطاب

جمعرات 2 مارچ 2017 16:33

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مارچ2017ء) تشدد پسندی سے عبارت سیاست کاری کو فضول مشق قرار دیتے ہوئے حریت کانفرنس ’’ع‘‘ گروپ کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے پھر واضح کیا ہے کہ اقوام متحدہ قرار دادوں کی عمل آوری یا سہہ فریقی مذاکرات مسئلہ کشمیر کے حل کا واحد ذریعہ ہے ۔

(جاری ہے)

حریت کانفرنس’’ع‘‘ کی ایگزیکٹو کونسل ، جنرل کونسل اور ورکنگ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک جنوب ایشیائی خطے میں غیر یقینی صورت حال کا خاتمہ ناممکن ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اور اس کے ریاستی اتحادیوں نے کشمیر میں حریت پسند قیادت اور عوام کو پست بہ دیوار کرنے کے لئے جو سخت گیرانہ پالیسی اختیار کی ہے اور آئے روز گرفتاریوں ، ظلم و تشدد ، نہتے مظاہرین پر جان لیوا بلٹ گن کے بے تحاشہ استعمال اور حریت پسند قیادت کی پرامن سرگرمیوں پر آئے روز کی قدغنوں کا سلسلہ شروع کیا ہے وہ اس امر کا غماز ہے کہ بھارت یہاں طاقت اور تشدد کے بل پر کشمیری عوام کے جذبات اور احساسات کو کچل کر کشمیر پر اپنے قبضہ کو دوام بخشنا چاہتی ہے تاہم اس قسم کی پرتشدد کارروائیوں سے نہ تو ماضی میں کشمیری عوام کے حوصلوں کو پست کیا جا سکا اور نہ اب کے تشدد پسندی سے عبارت سیاست کاری سے یہاں کی مزاحمتی قیادت اور عوام کو اپنے جائز موقف سے دستبردار کیا جا سکتا ہے ۔