سابق وفاقی وزیرا قلیتی امور آنجہانی شہباز بھٹی کی برسی کا انعقاد

جمعرات 2 مارچ 2017 16:30

فیصل آباد۔2 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2017ء) آل پاکستان مینارٹیز الائنس کے سر براہ و سابق وفاقی وزیر اقلیتی امور آنجہانی شہباز بھٹی کی چھٹی برسی جمعرات کو منائی گئی ۔ اس موقع پر مختلف شہروں کے چرچز میں خصوصی تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیاگیا۔

(جاری ہے)

آنجہانی شہباز بھٹی کی برسی کے سلسلہ میں مرکزی تعزیتی تقریب ان کے آبائی علاقہ خوش پور چک نمبر 51 گ ب سمندری ضلع فیصل آباد کے کیتھولک چرچ اور لیاقت پارک فیصل آباد میں منعقد کی گئی جس میں آل پاکستان مینارٹیز الائنس کے قائدین سمیت دیگر مسیحی تنظیموں کے عہدیداران ، کارکنان اور مسیحی برادری کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر اقلیتی امور شہباز بھٹی کو2 مارچ 2011ء کو پولیس تھانہ آئی نائن اسلام آباد کے سیکٹر I-8/3 میںمسلح حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جن کی تدفین ان کے آبائی علاقہ خوش پور پولیس تھانہ ترکھانی چک نمبر 51گ ب سمندری ضلع فیصل آباد میں کی گئی تھی ۔ آنجہانی کی برسی کے موقع پر سکیورٹی کے بھی خاطر خواہ انتظامات کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :