ناقص پیٹرول کی درآمد کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں در خواست دائر

جمعرات 2 مارچ 2017 14:23

ناقص پیٹرول کی درآمد کے خلاف لاہور ہائیکورٹ  میں در خواست دائر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مارچ2017ء) پیٹرولیم مصنوعات پر پچاس فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ اور ناقص پیٹرول کی درآمد کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے ۔جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے۔درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم قوم سے مسلسل جھوٹ بول کر پیٹرولیم مصنوعات پر پچاس فیصد سیلز ٹیکس وصول کر نے کا انتظامی حکم جاری کر رہے ہیں، درخواست میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت ملک میں ناقص پیٹرول برآمد کر کے اپنے ہی شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں مزید کہا گیا کہ وزیر اعظم کو وفاقی کابینہ اور پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پچاس فیصد ٹیکس عائد کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ حکومت نے ماہانہ بنیادوں پر پیٹرول کی قیمتوں میں ردو بدل کی بجائے مدت کم کر کے پندرہ روز کر دی ہے جس سے شہریوں کو بلاجواز اضافی ٹیکس کی ادائیگی کرنا پڑ رہی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ناقص پیٹرول کی درآمد پر پابندی اور پیٹرولیم مصنوعات پر اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کو کالعدم قرار دی