سیہون دھماکہ ، تحقیقات کا دائرہ سینٹرل جیل تک پھیلا دیا گیا
کالعدم لشکر جھنگوی سندھ اور کراچی کے گرفتار ہونے والے دہشتگردوں کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ
جمعرات 2 مارچ 2017 13:12
(جاری ہے)
سیہون بم دھماکے کی الجھی گتھی سلجھانے کے لئے تفتیش کا دائرہ سینٹرل جیل کراچی تک پھیلا دیا گیا ، تحقیقاتی ٹیم نے سینٹرل جیل کراچی میں قید کالعدم لشکر جھنگوی سندھ کے امیر حافظ قاسم رشید ، کراچی کے امیر محمود بابر عرف دڑکی شاہ اور کاظم علی شاہ کو تحویل میں لے کر تفتیش کرنے کے لئے محکمہ داخلہ سندھ سے رجوع کر لیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کمانڈروں سے تحقیقات کا فیصلہ سی ٹی ڈی حکام کے بلوچستان کے دورے کے بعد کیا گیا ہے ۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ سیہون اور شاہ نورانی مزارات پر بم دھماکوں میں مماثلت پائی جاتی ہے اور جائے حادثہ سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں تینوں گرفتار کمانڈروں سے تحقیقات میں اہم کڑیاں جڑنے کا امکان ہے ۔ ماضی میں ان دہشت گردوں کی جانب سے جیل سے دہشت گرد نیٹ ورکس کو آپریٹ کیے جانے کے حوالے سے بھی تفتیش کی جائے گی ۔ تحقیقاتی ٹیم قیدیوں سے جیل کے اندر ہی تفتیش کرے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.