مخدوم جاوید ہاشمی نے پی ایس ایل فائنل میچ دیکھنے کیلئے ٹکٹ حاصل کرلیا

جمعرات 2 مارچ 2017 13:12

مخدوم جاوید ہاشمی نے پی ایس ایل فائنل میچ دیکھنے کیلئے ٹکٹ حاصل کرلیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مارچ2017ء) تحریک انصاف کے سابق رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے بھی پی ایس ایل فائنل میچ دیکھنے کے لئے ٹکٹ حاصل کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز تحریک انصاف کے سابق رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے بھی پی ایس ایل فائنل میچ دیکھنے کے لئے آن لائن ٹکٹ حاصل کرلیا۔اس موقع پر جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ فائنل میچ لاہور میں ہونا کرکٹ کی بحالی کی جانب بہت بڑا اقدام ہے ، ایسے اقدامات سے عوام میں خوشی کی لہر پیدا ہوتی ہے اور ملک کا نام بھی روشن ہوتا ہے۔