آپریشن ردالفساد : ملک کے مختلف شہروں میں چھاپوں کے دوران 160سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 2 مارچ 2017 12:43

آپریشن ردالفساد : ملک کے مختلف شہروں میں چھاپوں کے دوران 160سے زائد افراد ..
ا سلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 مارچ۔2017ء)آپریشن ردالفساد کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں چھاپوں کے دوران 160سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔پنجاب کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن میں 89مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاگیا ہے جبکہ پشاور سے74 افرادکوگرفتارکیا گیا۔ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ملتان کی تحصیل شجاع آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران پانچ افراد گرفتار کرلئےگئے ،ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیاگیاہے۔

بھکر میں منکیرہ اور صدرکےعلاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 32افراد کو حراست میں لیاگیا۔ آپریشن کے دوران 300 افرد کی بائیو میٹرک تصدیق بھی کی گئی۔ادھرمیانوالی کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی لی گئی ، اس دوران 52مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

پشاور میں تھانہ غربی، پہاڑی پورہ، چمکنی، پھندو کے مختلف علاقوں میں پولیس کے سرچ ا?پریشن میںسیکڑوں گھروں کی تلاشی لی گئی۔

کئی علاقوں میں پولیس کے ساتھ سیکورٹی فورسز بھی شامل تھی۔سرچ آپریشن میں 65 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 3 افراد کو بغیر لائسنس کے اسلحہ رکھنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ 2 افراد کو منشیات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 4 افرا کو کرایہ داری کے کوائف مکمل نہ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار افراد سے 20 کلو سے زیادہ چرس اور شراب برآمد کی گئی ہے۔