قوم پرستوں کا مقبول بٹ کی تصاویر اٹھائے ہجیرہ سے شروع ہونے والا لانگ مارچ راولاکوٹ سے ہوتا ہو کوہالہ پہنچ گیا

ارجہ کی وادی خود مختار کشمیر کے نعروں سے گونج اٹھی‘ دھیر کوٹ میں استقبالیہ جلسہ‘ پیدل لانگ مارچ مظفرآباد تک جائے گا‘ اسمبلی سیکرٹریٹ کے باہر دھرنا دیاجائے گا

جمعرات 2 مارچ 2017 12:48

دھیر کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2017ء) کشمیر قوم پرست جماعتوں کی طرف سے آزاد کشمیر حکومت کے سنئیر مشیر کی طرف سے مقبول بٹ شہید کے خلاف بیان بازی کے رد عمل میں قوم پرستوں کا مقبول بٹ کی تصاویر اٹھائے ہجیرہ سے شروع ہونے والا لانگ مارچ راولاکوٹ سے ہوتا ہو کوہالہ پہنچ گیا ارجہ میں قوم پرست طلبہ تنظیم کے مرکزی صدر اسد حسین کی قیادت میں قوم پرستوں کا لانگ مارچ کا پر تپاک استقبال ارجہ کی وادی خود مختار کشمیر کے نعروں سے گونج اٹھی دھیر کوٹ میں استقبالیہ جلسہ پیدل لانگ مارچ مظفرآباد تک جائے گا اسمبلی سیکرٹریٹ کے باہر دھرنا دیاجائے گا مارچ پانچ روزقبل ہجیرہ سے شروع ہوا تھا جس کے راولاکوٹ میں ایک ریلی کے بعد راستے میں مجاہد آباد پاک گلی زیارت بازار پانیولہ جنڈاٹھی ارجہ میں اجتماعات منعقد ہوئے رات دھیر کوٹ قیام کے بعد جمعرات کے روز دھیر کوٹ سے کوہالہ کی طرف روانہ ہوا اس ریلی سے نیشنل عوامی پارٹی کے رہنماؤں شاہد شارف ،اعجاز خان ،اظہر کاشرجاوید جان ،سکندر قمر ،خلیل چغتائی این ایس ایف کے سیکریٹری جنرل اکرام جہانگیر لبریشن فرنٹ کے رہنماؤں کمانڈر رزاق اعظم انقلابی ناصر سرور احتشام الحق زاہد حسین گردیزی اور دیگر نے خطاب کیا ریلی کے شرکاء جسکو کشمیر میں رہنا ہے جیوے مقبول بٹ کہنا ہے مقبول بٹ کی راہ ہماری ہے جنگ ہماری جاری ہے مقبول بٹ کی راہ پر متحد بڑھے چلو بڑھے چلو تیر ا قائد میرا قائد بٹ قائد بٹ قائد راشہ راشہ بٹ راشہ ہندوستا ن کا ترجمان کے بی خان کے نعرے لگا رہے تھے ریلی اور جلسہ کے بعد شرکاء مظفرآباد کی طر ف روانہ ہو گئے مقررین نے کہا کہ لانگ مارچ کا یک نکاتی ایجنڈا حکومتی مشیر کے بی کی برخاستگی اور مظفرآباد حکومت کی طرف ان گستاخانہ ریمارکس پر معافی مانگنا ہے ہندوستان نے مقبول بٹ کو پھانسی دی اسے ڈاکو اور قاتل قرار دیا یہی زبان اب آزادکشمیر کا مشیر وزیر اعظم کی موجودگی میں استعمال کر رہا ہے آزادکشمیر کی حکومت خاموش ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ آزادکشمیر کی حکومت کا مقبول بٹ کے متعلق وہی مؤقف ہے جو بھارت کا مؤقف ہے شہید کشمیر مقبول بٹ کے یوم شہادت پر راولاکوٹ میں وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر اور سنئیر وزیر طارق فاروق کی موجودگی میں مشیر حکومت کے بی خان کی طرف سے مقبول بٹ کو قاتل اور ڈاکو کہے جانے کے رد عمل میں احتجاجی مظاہرے اور راولاکوٹ میں کے بی کا پتلا نظر آتش کیے جانے کے باوجود انہیں تا حال عہدے سے برخاست نہ کرنے کے رد عمل میں قوم پرست جماعتوںنے مظفرا ٓباد تک پیدل لانگ مارچ اور اسمبلی کے باہر دھرنے کا اقدام کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :