ناروے،قاتل بریوک انسانی حقوق کی پامالی کا مقدمہ ہار گیا

بریوک جیل انتظامیہ کے تشدد، ذلت آمیز رویے یا غیر انسانی سلوک کا شکار ہیں اور نہ تھے،اپیل کورٹ

جمعرات 2 مارچ 2017 12:18

ناروے،قاتل بریوک انسانی حقوق کی پامالی کا مقدمہ ہار گیا
اوسلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2017ء) ناروے میں قتل عام کا مجرم آندرس بیہرنگ بریوک انسانی حقوق کی پامالی کا مقدمہ ہار گیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملکی اپیل کورٹ نے اپنے افیصلے میں کہاکہ بریوک تشدد، ذلت آمیز رویے یا غیر انسانی سلوک کا شکار نہ ہیں اور نہ تھے۔

(جاری ہے)

بریوک نے ناروے کے حکام کے خلاف عدالت کو شکایت کی تھی کہ جیل میں اسے تنہائی میں رکھنا اور کسی سے ملنے نہ دینا غیر انسانی رویہ ہے۔ بریوک نے 2011ء میں اوسلو میں ایک بم دھماکا کرنے کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے کل ستتر لوگوں کو ہلاک کر د یا تھا۔ ہلاک شدگان کے لواحقین نے اس عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :