لاہور میں دہشتگردی کا خطرہ، حساس اداروں نے الرٹ جاری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 2 مارچ 2017 11:41

لاہور میں دہشتگردی کا خطرہ، حساس اداروں نے الرٹ جاری کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 مارچ 2017ء) : پنجاب کے دارالحکومت لاہورکو دہشتگردی کا نشانہ بنائے جانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے ۔ اس ضمن میں حساس اداروں نے الرٹ جاری کیا۔ مراسلے میں بتایا گیا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور اور خیبر پختونخواہ کے نجی تعلیمی اداروں میں دہشتگردی کا خدشہ ہے۔ مراسلے کے اجرا کے بعد لاہور میں مختلف تعلیمی اداروں کو بند کر کے سکیورٹی کوموثر بنانے کے لیے مزید اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس مراسلے میں بتایا گیا کہ دہشتگرد لاہور میں نجی تعلیمی اداروں سمیت جدید انگلش میڈیم تعلیمی اداروں کو ٹارگٹ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس کے لیے دہشتگردوں کو لاہور بھیج دیا گیا ہے۔ رواں ماہ جمرود باڑا اور پشاور میں نجی تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے کے لیے 4 دہشتگردوں کو بھیجا گیا ہے جن کے سہولت کار پہلے ہی سے پشاور سمیت مختلف علاقہ جات میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

مراسلے میں سکیورٹی اداروں کو حساس مقامات، اہم تنصیبات اور تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کی ہدایات بھی کی گئی ہیں۔ جبکہ حساس ادارے کی جانب سے جاری کردہ اس مراسلے کی کاپی آئی جی پنجاب،سیکرٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب،سی سی پی او لاہور امین وینس، ڈی آئی جی آپریشنز،ڈویژنل کمشنرز اور مقامی پولیس افسران کو ارسال کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :